ہان مظفر وانی شہید کی عظیم قربانی نے سب کو اکٹھا کر دیا ،محترمہ خولہ خان

بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور استبداد کا خصوصی نوٹس لینا چاہئے

منگل 8 جولائی 2025 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی شہید نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،برہان مظفر وانی شہید کی عظیم قربانی نے سب کو اکٹھا کر دیا اس قربانی سے منزل ان شاء اللہ مزید قریب دکھائی دینے لگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی شہید کی شہادت کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ جس عزم و ہمت کے ساتھ بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ بھارت کے مکروہ عزائم بالخصوص موجودہ حکمران جماعت اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے فلسفہ ہندتوا کا ایک منہ توڑ جواب ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور استبداد کا خصوصی نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ظلم و جبر سے آزادی کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔