
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ، وزارت مواصلات اور وزارت خزانہ کے 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا
منگل 8 جولائی 2025 16:12
(جاری ہے)
ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ نیشنل بنک نے گذشتہ دن اسلام آباد جی پی او کا ڈیٹا دے دیا ہے ۔
جیسے ہی ہمیں باقی ڈیٹا نیشنل بینک سے ملتا ہے تو ہم مسئلہ حل کریں گے ۔ نیشنل بنک حکام نے بھی پی اے سی کو بتایا کہ وہ ڈیٹا فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔ پاکستان پوسٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ اب ہمارے ریونیو کی رقم نیو اکائونٹنگ سسٹم کے تحت اپنی متعلقہ مد میں ہی جاتا ہے ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2024 میں ان کی اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے اب بھی اس ادارے میں مالیاتی نظم و ضبط کا فقدان ہے۔ نیشنل بینک تو ڈیٹا فراہم کر سکتا ہے باقی نظام درست کرنے کی ذمہ داری تو پاکستان پوسٹ کی اپنی ہے ۔ سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ تمام حسابات کی مکمل چھان بین کریں گے جس کی بھی کوتاہی ثابت ہوئی کارروائی کریں گے ۔ کوٹ ادو محمود کوٹ میں تیل ڈیپو سے سیم نالے میں 180 ملین روپے کا تیل بہ جانے کے معاملے پر پی ایس او کی جانب سے بتایا گیا کہ اس حوالے سے 5 اہلکاروں کی غفلت پائی گئی جن کو نوکریوں سے نکال دیا گیا اور ان سے 42 لاکھ کی ریکوری کی گئی ۔ پی اے سی کے ارکان کا کہنا تھا اس واقع سے ماحولیات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن نے بھی کہا کہ اس کی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر تحقیقات ہونی چاہیئے ۔ ارکان کا کہنا تھا کہ اس سے زیر زمین پانی کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہئے ۔ پی اے سی کے ارکان نے ایم ڈی پی ایس او کے مؤقف سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ صرف چھوٹے ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی اور بڑے افسران کو بچایا گیا ۔ پی اے سی نے اس معاملے کی مکمل چھان بین کے لئے پی اے سی کی سید نوید قمر کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔ وزارت خزانہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے آڈٹ حکام نے بتایا کہ نادرا ہیڈ کوارٹر 25 سالوں سے بغیر کسی معاہدے کے اسٹیٹ بنک کی عمارت میں کام کر رہا ہے ۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ ہماری نادرا سے بات ہوئی ہے اب وہ معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پی اے سی کے ارکان نے کہا کہ اس معاملہ پر اسٹیٹ بینک کی غفلت ظاہرہوتی ہے ۔ چیئر مین نادرا کو بلا کر باز پرس کی جائے ۔ وہ ہماری پرانی اسمبلی بلڈنگ اور قومی ورثہ کا درجہ رکھتی ہے ۔ اس عمارت کو اپنی اصل حالت میں بحال بھی ہونا چاہیے ۔ نادرا ہر سروس کی فیس وصول کرتا ہے ۔ اسے بھی اپنے بقایا جات اسٹیٹ بنک کو ادا کرنے چاہیئں ۔ سٹیٹ بینک سے بھی بازپرس کی جائے ۔ پی اے سی نے آئندہ اجلاس میں اس معاملہ پر وضاحت کےلئے چیئرمین نادرا کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
-
ریلوے ہیڈکوارٹر مالی سال 25-2024 میں مقررہ آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
-
لاہورمیں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے برقرار، عوام شدید معاشی دباؤ میں مبتلا
-
ماحولیاتی آفات کو انسانی صحت، معیشت اور ماحول کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ، سید مراد علی شاہ
-
فیصل آباد ، تائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
-
سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد۔حاملہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
-
ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
-
انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہرچیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے‘ مرتضیٰ وہاب
-
کراچی، قصبہ کالونی میں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.