
غزہ میں دماغی سوجن کی بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے،عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز
منگل 8 جولائی 2025 17:47
(جاری ہے)
عام طور پر غزہ میں جون سے اگست کے دوران وائرل میننجائٹس کے کیسز میں موسمی اضافہ ہوتا ہے لیکن اس بار ناقص صفائی، ناکافی طبی سہولیات اور بچوں کی ویکسی نیشن میں تعطل جیسے اضافی عوامل بھی بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔
غزہ میں جو ہسپتال ابھی فعال ہیں وہ مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور بنیادی اینٹی بائیوٹکس ادویات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ غزہ میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے نائب طبی رابط کار ڈاکٹر محمد ابو مغیصیب کے مطابق ہسپتالوں میں نہ بیڈ دستیاب ہیں اور نہ الگ تھلگ رکھنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیکٹیریا کی شناخت کے لئےضروری ٹیسٹ اور خون کے نمونوں کی دستیاب سہولت نہ ہونے کے باعث درست تشخیص میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ناصر ہسپتال خان یونس میں بچوں اور زچگی کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفرا کے مطابق گزشتہ ہفتے وائرل اور بیکٹیریائی میننجائٹس کے 40 کیس سامنے آئے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے شہر میں واقع الرنتیسی بچوں کے ہسپتال میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سینکڑوں کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کے درمیان اس خطرناک مرض کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی غزہ کے الناصر ہسپتال میں 16 ماہ کی شام نامی بچی ان متعدد بچوں میں شامل ہے جن میں دماغی انفیکشن (میننجائٹس) کی تشخیص ہوئی ہے۔ بچی کی دادی ام یاسمین نے بتایا کہ شام کو اچانک تیز بخار ہوا اور اس کا جسم اکڑ گیا ، اس وقت ہمیں کوئی ایمبولینس یا گاڑی نہیں ملی اور ہم اسے بے حد مشکل سے علاج کے ہسپتال تک پہنچا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،،روس
-
قطرپرحملہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن جیسا ہے، نیتن یاہو
-
ناسا نے امریکی ویزا رکھنے والے چینی شہریوں پربھی اپنے پروگراموں کے دروازے بند کر دئیے
-
نائن الیون کو24 برس بیت گئے، امریکی بارود سے تباہ عراق اور افغانستان کے زخم تازہ
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کو صحت سے متعلق حکمتِ عملی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آئی ای ڈی
-
کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون
-
واشنگٹن، ٹرمپ کے عشایئے میں مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے
-
صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
-
شہزادہ ہیری کی ایک سال بعد والد شاہ چارلس سے چائے پر ملاقات
-
تنازع نہیں چاہتے لیکن مفادات کا تحفظ کریں گے، امریکی وزیردفاع کی چینی ہم منصب سے گفتگو
-
فرانس میں مساجد کے باہر سور کے کٹے ہوئے سر پھینکنے کے واقعات میں غیر ملکی ملوث نکلے
-
قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ جائزہ لے رہے، کینیڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.