
لیاری سانحہ: گورنر سندھ کا متاثرین کیلئے 80 گز کے پلاٹس اور روزگار کا اعلان
صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا، ہمیں عمارت کے گرنے کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی ،کامران ٹیسوری کا سندھ حکومت پر طنز
منگل 8 جولائی 2025 17:47

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہر میں کئی جگہوں پر 80 گز کے پلاٹس پر ناقص تعمیرات کی گئیں، ان سب کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ وہ گورنر ہائوس میں ہیلپ لائن 1133 کا انعقاد کر رہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جس پر انہیں دلی افسوس ہے۔ انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر شہر کی تمام مخدوش عمارتوں کا سروے کروائیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ شہر یتیموں کا نہیں ہے، لیاری سب کا ہے۔انہوں نے متاثرہ افراد کے لیے روزگار اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بلڈر سے بات کی ہے، جو بھی لوگ رجسٹریشن کروائیں گے، ان کے لیے مزید بلڈرز سے بھی بات کی جائے گی۔ گورنر ہاس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔دوسری جانب جنید آرکیڈ نامی گرنے والی عمارت کے قریبی مکینوں نے احتجاج کیا اور بتایا کہ چار روز سے انہیں گھروں میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا، جبکہ انتظامیہ نے صرف ایک گھنٹے کے لیے عمارت خالی کرانے کا کہا تھا۔ متاثرہ خاندان رشتہ داروں کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایک بلڈنگ گرنے کے بعد دوسری بننے تک کا سکون ہی ہمارے نظام کی ناکامی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میں ہمیشہ نظام کو درست کرنے کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہوں، اور یہ آواز اب مزید بلند ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.