حج 2026ء کے خواہشمند 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرا لی، حج رجسٹریشن کا عمل 9 جولائی تک جاری رہے گا، ذرائع وزارت مذہبی امور

منگل 8 جولائی 2025 18:00

حج 2026ء کے خواہشمند 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرا لی، حج رجسٹریشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) حج 2026ء کے خواہشمند 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرا لی، حج رجسٹریشن کا عمل (کل)بدھ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2026ء کیلئے 15 نامزد بینکوں سمیت گھر بیٹھے آن لائن بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے جس کی کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزار ہی حج 2026ء کے اہل تصور ہوں گے۔ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، اسی بنیاد پر سعودی حکومت پاکستان کا حج کوٹہ مقرر کرے گی۔\395\932