گورنرسندھ نے جسٹس جنید غفار سے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا

منگل 8 جولائی 2025 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس جنید غفار سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پہلے گورنرجنرل کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔گورنر ہائوس میں حلف بردار ی کی سادہ و پروقار تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے ادا کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، میئر کراچی مرتضی وہاب، رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق ، معاز محبوب، اسلم پرویز، عامر صدیقی و دیگر سمیت شریک تھے ۔تقریب حلف برداری میں ترکیہ، یو اے ای، عمان، بحرین ، عراق، جاپان، بنگلادیش ودیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی۔تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ بار، وکلاء و ججز سمیت آئی جی سندھ اور معروف بزنس مین و عمائدین شہر بڑی تعداد میں شریک تھے ۔