
راولپنڈی میں انڈرپا س اور فلائی اوور کے منصوبے عوام کیلئے گیم چینجر ثابت ہونگے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
منگل 8 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر صہیب احمد برتھ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری،اراکین قومی اسمبلی ،طاہرہ اورنگزیب ،انجینئر قمر الاسلام،سینیٹر ناصر بٹ ،چیف سیکرٹری پنجاب ،اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز،عمران الیاس،لیگی رہنما جاوید اخلاص،آر پی او بابر سرفراز ،کمشنر خٹک،سی پی او سید خالد ہمدانی،سی ٹی او بینش فاطمہ ،اے ڈی سی جی حسن طارق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں 8 ارب 77 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا،اڈیالہ روڈ نواز شریف فلائی اوور اور مال روڈ جی پی او چوک کے انڈر پاس کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے ۔ مریم نواز کی آمد پر عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب بھرتھ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے پراجیکٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ راولپنڈی میں 607 کلومیٹر طویل 67 روڈز کے پراجیکٹس شروع کئے گئے اور اب تک 51 روڈز پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ،نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پا س سے تقریباً 3 لاکھ گاڑیاں گزریں گی،اڈیالہ روڈ پر کچہری چوک سے شروع ہونے والے نواز شریف فلائی اوور سے جی ٹی روڈ رنگ روڈ اور چکری انٹر چینج موٹروے سے گزرنے ٹریفک مستفید ہوگی،عوام کو نواز شریف انٹر چینج پر سفر کرنے سے ایک گھنٹے سے زائد وقت اور لاکھوں کے پٹرول وغیرہ کی بچت ہوگی،نواز شریف فلائی اوور سے گورک پور، اڈیالہ، خالصہ خورد، خالصہ کلاں، ڈھلاں، جرار کیمپ، ڈھوک اعوان، سنگرال اور دیگر آبادیوں کی ٹریفک مستفید ہوگی۔ نوازشریف فلائی اوورکے اطراف میں دو کلومیٹر تک سروس روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی مال روڈ پر جی پی او چوک، ٹی ایم چوک سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں گزریں گی۔اے ایف آئی سی کے پاس عوام کی سہولت کے لئے پیدل گزرنے والوں کے لئے انڈرپاس منصوبے میں شامل ہیں اور جی پی او انڈر پاس پراجیکٹ میں پہلی بار جدید ترین انٹیلی جنٹ سگنل سسٹم نصب کیا گیا ،مال روڈ پر بننے والے تقریباً دو کلومیٹر طویل انڈر پاس سے کشمیر روڈ کے ذریعے نیشنل ہائی وے این فائی تک رسائی آسان ہوگی،جی پی او چوک انڈر پاس سے روزانہ سی ایم ایچ، ایم ایچ اور اے ایف آئی سی آنے والے مریضوں کو بھی سہولت ہوگی،جی پی اوچوک انڈر پاس سے صدر بازار،یلوے سٹیشن اور دیگر علاقوں کے گزرنے ٹریفک کو بھی آسانی ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے بننے والے تمام ترقیاتی منصوبے ترجیح ہیں،کچہری روڈ اور مال روڈ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں انڈر پاس منصوبے کے ذریعے سڑک کو سگنل فری کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرنے کے ساتھ چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے ۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی داروں کے ساتھ ساتھ 1250 صحت مراکز کو ری ویمپ کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ چند ہفتوں میں 19 ہزار کلو میٹر پر محیط سڑکوں کے منصوبے مکمل کیے ۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں سیوریج کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.