ھ*جنید صفدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کے چالان پر مریم نواز کی پولیس اہلکار کو شاباشی

۴مریم نواز کی ٹریفک پولیس اہلکار و وارڈن کو قانون کی پاسداری پر شاباش، جنید صفدر پر 500 روپے جرمانہ کیا گیا

منگل 8 جولائی 2025 20:15

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو شاباش دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جنید صفدر کی گاڑی پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جس پر مریم نواز نے پولیس وارڈن کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

جنید صفدر کے ساتھ موجود سیکورٹی کی گاڑی کا چالان کیا گیا اور وارڈن نے سیکورٹی گاڑی میں سوار محمد علی کا چالان کیا۔ لیک سٹی میں بلیک پیپر لگانے پر گاڑی کا 5 سو روپے کا چلان کیا گیا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بلیک پیپر والی گاڑی کو روکا اور وارڈن محمد امجد نے بغیر کسی دباؤ میں آئے رات کو 8 بج کر 30 منٹ پر لیک سٹی کے قریب 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈن کو شاباش دی اور کہا کہ قانون کی پاسداری سب کے لئے برابر ہے۔