Live Updates

امریکی محکمہ خارجہ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا باضابطہ جواب دینے سے گریز

بدھ 9 جولائی 2025 13:28

امریکی محکمہ خارجہ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا باضابطہ جواب ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال کا باضابطہ جواب دینے سے ہی گریز کر دیا۔ٹیمی بروس سے پوچھا گیا تھا کہ آیا بانی پی ٹی آئی کے جیل میں قید ہونے کو امریکا پاکستان کا داخلی معاملہ سمجھتا ہی ٹیمی بروس نے صحافی سے کہا کہ اگر اس پر ٹرمپ انتطامیہ کا موقف جاننا ہو تو ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ سے پوچھ لیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 20 مارچ کو بھی امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قید سے متعلق سوالات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا تھا۔صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا امریکی صدر ٹرمپ عمران خان کو ’پارلیمنٹ میں اکثریتی نشستوں کے ساتھ مقبول ترین رہنما‘ کے طور پر جیل میں ڈالے جانے کے حوالے سے ’کسی قسم کا اقدام‘ کریں گے۔عمران خان سے متعلق کسی بھی چیز کا براہ راست ذکر کیے بغیر ٹیمی بروس نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی فریم ورک پر تبصرہ نہیں کریں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات