ٹرمپ غزہ میں پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں،ترجمان محکمہ خارجہ

کئی ممالک غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، ٹیمی بروس کی گفتگو

بدھ 9 جولائی 2025 16:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہاکہ امریکا کی توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے، امریکی صدر غزہ کے حوالے سے نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیمی بروس کا کہناتھا کہ کئی ممالک غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، شام اور لبنان کے ساتھ ہونے والی پیشرفت مشرق وسطی کا نقشہ بدل دے گی، ہم ٹیکساس میں جانی نقصان پر دوست ممالک کے اظہار تعزیت پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، وزیر خارجہ بن کر سفیروں سے بات کرنے والے بہروپیے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔