مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات مشعل راہ ہیں،سردار عثمان علی خان

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماؤں میں مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خان کا شمار ہوتا ہے، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات مشعل راہ ہیں، اسلاف کی قربانیوں کے طفیل جدوجہد آزادی کشمیر کو تقویت ملی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم و صدر آزادکشمیر سردار محمد عبد القیوم خان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی، ریاست جموں کشمیر کی عوام کو ایک چھتری تلے جمع کرنے اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دے کر قوم کو درست سمت دی جو عظیم کارنامہ ہے اور خود بھی ساری زندگی نظریہ پر قائم رہے سردار عبد القیوم خان جیسے لیڈر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات نسل نو کے لئے مشعل راہ ہے تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے والے عظیم مجاہد کو برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔