شبلی فراز دل کی تکلیف‘پشاورکے ہسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ

بدھ 9 جولائی 2025 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ انہیں رات گئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

ہسپتال میں شبلی فراز کی ڈاکٹرز مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی اس سے قبل انجیو گرافی ہوچکی ہے۔ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر سے وہ علاج بھی کروا رہے ہیں۔ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو گزشتہ شب ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا تھا۔انہیں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد ابتدائی علاج کیاگیا۔پی آئی سی کی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔