
ملک میں بڑے بڑے پراپرٹی ٹائیکون کی فائلوں کو پہیے لگتے ہیں ان کو پارلیمنٹ ہو یا کوئی اور ادارہ نہیں روک سکتا‘خرم نواز
بدھ 9 جولائی 2025 20:03
(جاری ہے)
کمیٹی میں سی ڈی اے ترمیمی بل شازیہ مری کی جانب سے پیش کیا گیا اور کہا کہ پانچ اجلاس کے بعد آج یہ بل ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر کمیٹی سے واک آؤٹ کیا نبیل گبول قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے صاحب آپ کو یاد دلا دوں آپ چیف کمشنر بھی پیں، لہجہ درست کریں چیئرمین کمیٹی اور دیگر ممبران نبیل گبول کو روکتے رہیڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے حالیہ بارش سے سڑکوں کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے پی بارش ہوتی ہے نئی بنی ہوئی سڑکیں پانی سے بھر جاتی ہیں، پہلے سے جن سڑکوں پر کام جاری پے وہ تو مکمل کریں، لوگ چیئرمین کمیٹی اور میرے دفتر کے باہر آکر بیٹھے ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بطور خصوصی انوائٹی کمیٹی اجلاس میں آئے تھے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں جو ٹیکس چھوٹ سے متعلق شقیں ہیں ان کے بارے میں کمیٹی کو بریف کریں یہ بات پورے شہر میں ڈسکس ہورہی ہے،لوگ ہمارے گھروں کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس متعلق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس مین اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، سی ڈی اے اس میں اضافے کو واپس لیڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے توجہ کی درخواست، منسٹر صاحب یہ فیصل آباد کا معاملہ نہیں ہے اسلام آباد کا معاملہ ہے مہربانی فرما کر توجہ دیں اور ہماری بات سنیں،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ملک میں بڑے بڑے پراپرٹی ٹائیکون کی فائلوں کو پہیے لگتے ہیں ان کو پارلمنٹ ہو یا کوئی اور ادارہ نہیں روک سکتا۔جمشید دستی نے کہا کہ نیب مظلوم اداروں کے پیچھے لگا رہتا ہے۔نیب کو بند کر دینا چائیے۔ جمشید دستی نے کہا نیب طاقتور اداروں کے پیچھے تو نہیں جاتا شازیہ مری نے کہا کہ میں اس افسر کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گی طلال چوہدری نے کہا کہ آپ تحریک لائیں میں خود اس کا سامنا کرونگا شازیہ مری نے کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں۔جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ہماری طرف سے آپ ان سے رشتہ داری کریں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ معاملے ختم ہو چکا کیوں بڑھایا جارہا ہے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے پیسے ریلیز کردیے ہیں، جو پینڈنگ تھے،ممبر انجیرنگ اس متعلق بریف کریں گے، بقیہ کام جلد مکمل ہوجائے گا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم آپ کے ممبر فائنانس اور ممبر انجیرنگ کو کالیں کر کر کہ تھک جاتیں ہیں وہ کال نہیں اٹھاتے،ممبر فنانس آپ نے 6 ماہ پہلے کہا تھا کہ پیسے ریلیز کردیے ہیں، کوئی کام نہیں ہوا۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری
-
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کاٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دور،سنگین غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا
-
یومِ امید ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر اندھیرے کے بعد روشنی ضرور آتی ہے، گورنرسندھ
-
نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
-
ریلوے ہیڈکوارٹر مالی سال 25-2024 میں مقررہ آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
-
لاہورمیں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے برقرار، عوام شدید معاشی دباؤ میں مبتلا
-
ماحولیاتی آفات کو انسانی صحت، معیشت اور ماحول کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ، سید مراد علی شاہ
-
فیصل آباد ، تائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
-
سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد۔حاملہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
-
ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
-
انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.