لیاری عمارت متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے، مولانا عبد الماجد

بدھ 9 جولائی 2025 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں 5منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ و افسوس ہے مدرسہ تعلیم القرآن میں میڈیا کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الماجد فاروقی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو چاہیں کہ لیاری میں عمارت گرنے والے تمام متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی ٹال مٹول سے گریز کریں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ لیاری کا کوئی ایک ذمہ دار نہیں بلکہ پورا کرپٹ سسٹم اس کا ذمہ دار ہے اور اگر کرپٹ سسٹم یوں ہی چلتا رہا تو لیاری کی عمارت گرنے والے جیسے واقعات معمول بن جائیں گے لہذا کرپٹ سسٹم کے خاتمے کے لیے سخت قانون سازی کی جائے تاکہ دلخراش و افسوس ناک واقعات سمیت ملک تباہ ہونے سے بچ سکے۔