خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا

ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہوثمر بلور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 9 جولائی 2025 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور شہیدکی بیوہ بشیر بلور شہیدکی بہو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان کی خبر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے آئے گی۔واضح رہے کہ ثمر بلور اپنے شوہر ہارون بلور کے حلقے سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھی، ان کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ثمر بلور اے این پی قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئی تھیں۔دوسری جانب حاجی غلام بلور نے عوامی نیشنل پارٹی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حاجی غلام بلور اے این پی میں ہی رہیں گے۔ ان کی پارٹی کے لئے قربانیاں ہیں، وہ اے این پی نہیں چھوڑ رہے۔