
سینیٹ کمیٹی پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ پر مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہم،سیکرٹری داخلہ طلب
بدھ 9 جولائی 2025 21:15
(جاری ہے)
سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر جوئے سے متعلق اشتہارات چل رہے ہیں، مختلف جوئے کی سوشل میڈیا ایپس ڈان لوڈ کرکے آپ جوا کھیل سکتے ہیں، پی ٹی اے اس حوالے سے ایکشن لے سکتا ہے، یا اس پر فتوی دلوا دیں۔
سینیٹر افنان اللہ نے استفسار کیا کہ اگر پیمرا کا قانون موجود ہے تو یہ سارے اشتہارات کیسے چل رہے ہیں قانون کی موجودگی میں جوئے کا اشتہار کیسے چلا ہی کیا ٹی وی چینل پر چلنے والے اشتہار ہمارے معاشرے کی نمائندگی کرتے ہیں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ لباس کا انتخاب موسم کی مناسبت، جغرافیائی لحاظ سے کیا جاتا ہے، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس بل پر ووٹنگ کرلیتے ہیں۔سینیٹر افنان نے کہا کہ میں اس ایکٹ کے ذریعے عورتوں کو بالکل ٹارگٹ نہیں کر رہا ہوں، ٹی وی چینل پر جوئے کا اشتہار چلانے سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دیں، اس پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے سے پیمرا میں ایک کمیٹی ہے جو نگرانی کرتی ہے۔کمیٹی میں سینیٹر زرقا سہروردی کا معلومات تک رسائی کا ترمیمی بل 2023 کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ معلومات جب مانگی جاتی ہیں تو ہمیں معلومات فراہم نہیں کی جاتیں، اگر معلومات مانگی جائے تو مخصوص انفارمیشن فراہم نہیں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں عام سی معلومات مل جاتی ہیں، درست معلومات فراہم نہیں کی جاتیں، اسکاٹ لینڈ سے میں نے موازنہ کیا کہ وہاں ٹھوس معلومات شہری کو فراہم کی جاتی ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب کوئی معلومات سے انکار کرے تو جامع جواب دیں، یہ چیز بل میں شامل کرلیں۔اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے بتایا کہ سینٹرل سینسر بورڈ اسلام آباد کے لیے الگ ہے، صوبوں کے الگ سے بنے ہوئے ہیں، سینیٹر پرویز رشید نے استفسار کیا کہ ہمارے ہاں فلمیں بنتی نہیں ہیں اور سینسر بورڈ کے ممبران درجنوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلمیں اس طرح سے بن ہی نہیں رہی ہیں،فلم میکر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ فلم بنا تو لے لیکن سینیما ہی نہیں ہیں، اسلام آباد میں شام کو تفریح کے لیے کچھ نہیں ہے، اسلام آباد میں کوئی نئے سینما ہاس بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہیئں۔قائمہ کمیٹی نے سینیٹر زرقا سہروردی کا بل آئندہ اجلاس تک موخر کردیا، بعد ازاں اجلاس میں پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر مقدمات کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں دی، وزارت اطلاعات نے تو وزارت داخلہ کو درخواست کی ہے، لیکن وہاں سے کوئی رسپانس نہیں مل رہا، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا رات بھر بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیر صحت
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
وزیرصحت پنجاب اور سیکرٹری صحت کی زیر صدارت نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے حوالے سے اجلاس،پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا
-
شہرکی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل، میئر کراچی
-
مریم نواز کی جاپان کو پنجاب میں ہائبرڈ کاروں کی تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.