ایم کیو ایس سی کی فاطمہ جناح کی برسی پر خصوصی نشست کا انعقاد

فاطمہ جناح کی ملک و قوم کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اسلم فاروقی

بدھ 9 جولائی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)مادر ملت کے نام سے جانی جانے والی محترمہ فاطمہ جناح کا شمار تحریک پاکستان کے اہم رہنماں میں ہوتا ہے ان سے محبت اور عقیدت کا بڑا سبب یہ بھی ہے کہ وہ اپنے بھائی بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی پرجوش حامی تھیں۔ مادر ملت نے قائد اعظم کے مشن کی تکمیل کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کی تھی اور اب اس جدوجہد کو آگے لیکر چلنا قوم کی ذمہ داری ہے۔

قوم کو چاہیے کہ قائد اعظم کے مشن کی تکمیل کے لیے بھرپور آواز اٹھائے۔

(جاری ہے)

ملک و نئی نسل کی ترقی و خوشحالی قائد اعظم کے مشن کی تکمیل میں ہی ہے ان خیالات کا اظہار محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کی جانب سے آرٹ کونسل کراچی کے گل رنگ لان میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58ویں برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی نشست میں سید عبد الباسط، انور عباس پاکستانی، شبانہ سحر و دیگر نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت اسلم خان فاروقی نے کی نشست میں عوام پر مزار قائد میں داخلے پر عائد پابندی اور قائد اعظم سمیت تمام اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرنے پر پابندی کی شدید مذمت کی گء اور مزار قائد پر عام زائرین کے لیے فاتحہ خوانی اور اکابرین تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عائد پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائد اعظم کے مشن کی تکمیل یعنی وطن عزیز کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی تھی جس کے لئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے لازوال و عظیم قربانیاں دی تھی ان کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی ملک و قوم کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔