جیکب آباد ،پیسوں کیےلین دین پر جگھڑا,دو جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 10 جولائی 2025 15:49

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) دو روز قبل ٹھل میں برڑو اور سومرا قبیلے کے درمیان جھگڑے میں زخمی ہونے والے خان سومرو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا۔دونوں برادریوں کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی٫فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل برڑو اور سومرو قبیلے کے درمیان پیسوں کی لین دین کے تنازع پر تصادم ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس سے خان سومرو شدید زخمی ہو گئے تھے، جس کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا تھا جو گزشتہ رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد سومرو برادری کے مشتعل افراد نے برڑو قبائل کے گھروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر دودو نوناری گولی لگنے سے جاں بحق اور غلام نبی برڑو سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

علاقے میں کشیدہ صورتحال پیدا ہونے پر تھانہ اے سیکشن پولیس نے علائقے کنٹرول میں کرلیا ہے٫ جانبحق راہگیر کے پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو پولیس نے طبی علاج کے تحصیل ہسپتال منتقل کیا ہے۔\378