پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے

جمعرات 10 جولائی 2025 15:49

پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان نے یو اے ای کی ایئرلائن ایئر عربیہ کو پاکستان کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی اے اے کے مطابق سیالکوٹ سے ایئرعربیہ 17 جولائی سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، ملتان اور فیصل آباد پر ایئرعربیہ کو ہفتہ وار پانچ، پانچ پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں رابطہ ہوا ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے پاکستان کے دورے کو حتمی شکل دے دی ہے۔امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرے گی جس میں پروازوں کے معاملے پر بات ہوگی۔