پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر سے بہتر ہورہی ہے،محمد طارق حسن

جمعرات 10 جولائی 2025 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر سے بہتر ہورہی ہے ملک رفتہ رفتہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامژن ہے اب ملک کو کسی بھی طرح سے دیوالیہ کا خدشہ نہیں ہے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں حکومت و پاک فوج کے ساتھ مل جل کر پاکستان کو مزید مستحکم و ترقی یافتہ بنائیں گے۔

اوور سیز پاکستانیوں کی کاوشوں سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوا۔ انکے شکرگزار ہیں۔ حکومت بجلی کے نرخ کم کرئے کراچی کی عوام کے الیکٹرک سے پریشان ہیں اگر عوام سولر سسٹم لگا لیں تو یہ پھر کیا کرینگے۔ خیبرپختوخوا میں برسات کے باعث ہلاکتیں لحمہ فکریہ ہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلم لیگ ق کو سیاسی سرگرمیوں کو روکا جارہا ہے ق لیگ کے صدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے اپنی رہائشں گاہ پر سندھ کی معروف کاروباری و سماجی رہنما محمد زاہد اعوان انکے ہمراہ دیگر کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر پریسں کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ نعیم خان۔ خواتین ونگ سندھ کی جنرل سیکرٹری بسمہ ہوتی۔

ریحانہ رسول اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سندھ کے معروف کاروباری و سماجی رہنما محمد زاہد اعوان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین۔ طارق حسن۔ چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ق)عوام کو ہاری یا مزارع بنانے کی بجائے جمہوری نظام کا حصہ بنائے گی. ہم چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی سوچ کے ساتھ سندھ کے عوام کو مملکت پاکستان کا مالک بنانے کی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں.سندھ تین دہائیوں سے عوام دوست متبادل قیادت کا منتظر ہی. چوہدری شجاعت حسین کی قیادت سندھ کے عوام کے حقوق بیچنے والوں کے لیے چیلنج بن کر سامنے آئے گی. پریسں کانفرنسں میں مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز خاصخیلی۔

سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ سماجی رہنما محمد زاہد اعوان جیسی شخصیت کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش ائند ہے۔ اس موقع پر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیشں کیا گیا۔