گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان تین روزہ دورے پر 11 جولائی کو رحیم یارخان آئیں گے

جمعرات 10 جولائی 2025 22:13

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان تین روزہ دورے پر 11 جولائی کو رحیم یارخان ..
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تین روزہ دورے پر 11 جولائی کو رحیم یارخان آئیں گے۔اپنے دورے کے دوران وہ 11 جولائی کو سیدھے نواز آباد جائیں گے جہاں پر وہ ایم پی اے ممتاز چانگ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

12 جولائی کی صبح جمالدین والی میں سابق گورنر پنجاب و صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود انکے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کریں گے جس کے بعد وہ رحیم یارخان میں پیپلز پارٹی کے سٹی صدر راجہ ریاض سولنگی کی رہائش گاہ واقع نوریوالی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی' جس کے بعد وہ شام کو دوبارہ جمالدین والی روانہ ہو جائیں گے اور اگلے روز 13 جولائی کی صبح جمالدین والی سے بذریعہ موٹروے لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔