عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں وکیل صفائی کے دلائل کے بعد سماعت ملتوی کردی

جمعرات 10 جولائی 2025 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس میں وکیل صفائی کے دلائل کے بعد سماعت ملتوی کردی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم منہاج قاضی کے وکیل مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمے کی ایف آئی آر واضح ہے نہ مدعیہ کا بیان۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے گاڑی میں صولت مرزا کو دیکھا تھا۔ منہاج قاضی کو دیکھنے کا کوئی ذکر نہیں۔

(جاری ہے)

منہاج قاضی کی گرفتاری کے بعد مدعیہ شہناز حامد نے اپنا موقف تبدیل کرلیا۔ شہناز حامد نے واقعہ کے 29 دن کے بعد سپریم کورٹ میں کہا کہ انہوں نے واقعہ نہیں دیکھا۔ سپریم کورٹ میں بیان کے دوران بھی شہناز حامد نے ایف آئی آر والا موقف اپنایا تھا۔ پہلے شہناز حامدنے کہا کہ اس نے صرف زخمیوں کو دیکھا تھا۔ منہاج قاضی کیخلاف کو ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے منہاج قاضی کے وکیل مشتاق احمد نے دلائل مکمل کرلئے۔ عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ ملک شاہد حامد کو 1997 کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔