سمارٹ فون برانڈ ریئل می کا وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے قومی پب جی چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان

جمعرات 10 جولائی 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سمارٹ فون برانڈ ریئل می نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے قومی پب جی چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے جس میں 10 لاکھ روپے کا انعامی رقم اور خصوصی تحائف شامل ہیں۔یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کو بھی بااختیار بنائے گا۔

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ریئل می اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے درمیان یہ اہم اشتراک پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور موبائل گیمنگ و ای-سپورٹس کے مستقبل کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام ہمیشہ سے نوجوانوں کی مہارتوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں پیش پیش رہا ہے جو ریئل می کے وژن ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کو حقیقت پسندانہ اور فائدہ مند مواقع میں بدلنے سے ہم آہنگ ہے۔

(جاری ہے)

ریئل می کی نمبر سیریز پہلے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی اور جدید پروسیسرز کی بدولت مارکیٹ میں نئے معیار قائم کر چکی ہے جو نہ صرف گیمرز بلکہ عام صارفین کے لئے بھی یکساں طور پر موزوں ہے۔ اس سے قبل منعقد کئے گئے پب جی ٹورنامنٹ کی کامیابی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ نیا ایونٹ ریئل می کی ای-سپورٹس کے لئے وابستگی اور نوجوان گیمرز کو قومی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔

ریئل می 14 سیریز Snapdragon 6 Gen 4 5G chipset اور بایونک کولنگ سسٹم سے لیس ہے جو ایک بار پھر گیمنگ انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے جا رہا ہے۔ 90FPS کی رفتار پر گیمنگ کے بے مثال تجربے کے ساتھ، یہ ٹورنامنٹ نوجوان پب جی پلیئرز کو اپنی صلاحیتوں کے قومی سطح پرمظاہرے کے موقع کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی گیمنگ نقشے پر بھی نمایاں کرے گا۔