Live Updates

گ*عمران کی رہائی ریاست پر چڑھائی سے نہیں عدالتوں کا سامنا کرنے سے ممکن،رانا طارق

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) عمران کی رہائی ریاست پر چڑھائی سے نہیں عدالتوں کا سامنا کرنے سے ممکن ہے، خیبر پختون خواہ کے دہشتگر د ، ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے ، عمران خان سیاسی قیدی نہیں کرمنل قیدی ہے، صدر آصف علی زرداری کی صدارت سے علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر (ر) کرنل رانا محمد طارق ہمارے نمائندہ سے اظہار خیال کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں،بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں ریاست پر چڑھائی کی کوشش کی تو انکا ٹھکانہ بھی جیل ہوگا، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا، ایک سوال پر کہا کہ صدر مملکت جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی صدارت سے علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آصف علی زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت اپنے فرائض بہتر طریقہ سے انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے حکومت کے لیے کوئی مشکلات پیدا نہیں کیں وہ مدبر شخص ہیں پیپلز پار ٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ہے ، باشعور جموری کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات