صدر مملکت کی بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی مذمت، لواحقین سے تعزیت

جمعہ 11 جولائی 2025 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھنائونی سازش ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ صدر مملکت کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔\932