
وفاقی وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
جمعہ 11 جولائی 2025 10:20
(جاری ہے)
سکیورٹی تعاون کے حوالے سے انسداد منشیات،انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات چیت ہوئی، دونوں وزرائے داخلہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی خصوصا آرٹیفشل انٹیلی جنس سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا خصوصا ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا۔ یو اے ای کے وزیر داخلہ نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات پاکستانی کے لئے اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یواے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے۔ چاہتے ہیں کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آسکیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا پالیسی میں آسانی سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا۔وزیرداخلہ نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام اور آپریشنز روم کا بھی دورہ کیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مانیٹرنگ آپریشنز روم کے بارے بریفنگ دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیسنگ سسٹم کو سراہا۔ وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وسائل و معاون خدمات، میجر جنرل سالم علی ال شمسی، ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل شیخ محمد بن تہنون النہیان، مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر انجینئر حسین احمد، وفاقی انسداد منشیات محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر سعید عبداللہ السویدی اور دیگر افسران، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔\932مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.