
احتجاج کےلئے حالات نامناسب، مجھے علم ہے قاسم اور سلیمان نہیں آئیں گے. شیرافضل مروت
عمران خان کے بچوں کو اس بات پر جھونکا جارہا ہے کہ لوگ زیادہ آئیں گے تو ان کی اپروچ غلط ہے ،پی ٹی آئی رہنما بیمار پڑنا شروع ہوگئے ہیں، ان سے تحریک کی توقع نہیں ہے. رکن قومی اسمبلی کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 11 جولائی 2025
14:49

(جاری ہے)
شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر عمران خان کو لیڈر مانتا ہے، رشتہ دار لیڈر نہیں ہوسکتے، عمران خان کے بچوں کو اس بات پر جھونکا جارہا ہے کہ لوگ زیادہ آئیں گے تو ان کی اپروچ غلط ہے انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اس وقت حالات احتجاج کےلئے بالکل نامناسب ہیں، میں نہیں دیکھ رہا کہ احتجاج ہوگا اور لوگ نکلیں گے. شیرافضل نے کہا کہ آنے والا محرم بھی گزر جائےگا، پی ٹی آئی رہنما ہسپتالوں میں لیٹ گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بیمار پڑنا شروع ہوگئے ہیں، ان سے تحریک کی توقع نہیں ہے انہوں نے کہا عمران خان کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے حقیقت نہیں بتائی جاتی، سابق وزیراعظم کو رپورٹ دی جاتی ہے کہ لوگ باہر نکلنے کےلئے دیوانے ہیں، انہیں حقیقت نہیں بتائی جاتی کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، ورکر کی کیا پوزیشن ہے. شیرافضل نے کہا کہ پی ٹی آئی راہنماﺅ ں نے قیادت کو خود مشکوک بنایا، سب کےخلاف فتوے دئیے، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ میں کونسی ایسی شخصیت ہے جس کے پیچھے عوام ہے؟انہوں نے کہا کہ جب ان راہنماﺅں کے پیچھے کوئی نکلنے کو تیار نہیں تو مزید ایسی کوئی مہم جوئی نہ کی جائے، اگر تحریک میں اسلام آباد نہیں جانا تو کیا چشمہ بیراج غوطے لگانے جانا ہے؟ تحریکوں میں اسلام آباد معنی رکھتا ہے اور یہی طاقت کا سرچشمہ ہے، میرے خیال سے یہ آخر میں انکشاف کریں گے کہ کوہاٹ میں دھرنا دینا ہے، اس وقت گرمی کا موسم ہے، جیلوں کے اندر بہت تپش ہے شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عام پاکستانیوں کو باہر نکالنے میں ناکام ہوئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ انقلاب ٹوئٹراور گالیوں کے ذریعے آئے گا.

مزید اہم خبریں
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.