گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بلوچستان میں نہتے مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

جمعہ 11 جولائی 2025 17:39

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بلوچستان میں نہتے مسافروں کے بہیمانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلوچستان میں نہتے اور معصوم مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز بربریت اور سفاکیت قرار دیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہریوں کو بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کرنا ایک ایسا ظلم ہے جو کسی بھی مذہب، قانون یا اخلاقی اصول کے تحت قابلِ قبول نہیں۔

(جاری ہے)

یہ عمل پاکستان کے پرامن شہریوں کو خوفزدہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن، اتحاد اور ترقی کے دشمن ہیں۔ ان کے ناپاک عزائم کو ریاست اور قوم مل کر ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں گے۔ گورنر سندھ نے اس واقعے کو فتنہ ہندوستان کی پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش قرار دیا اور کہا کہ ریاست کی رٹ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیںنکیانجائینگا۔