
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، وزیراعظم
وزیرِ اعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کی ہدایت ، وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کیا جائے،بہترین افرادی قوت کی بھرتیوں، وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات سے گورننس کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے، شہبازشریف
جمعہ 11 جولائی 2025 17:59

(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے گورننس کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان کے تحت وزارت میں 134 تزویراتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا جس میں وزارت پالیسی، نگرانی اور مستقبل کی منصوبہ سازی جبکہ شعبے کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل۔آرم عملدرآمد، جدت اور منصوبہ بندی کررہا ہے۔اجلاس کو شعبے کے ماہرین کی پروفائلز اور رائج کردہ نظام کے تحت وزارت کی موجودہ ورکنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں،فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں،پاکستان وسائل سے مالامال ہے، پاکستان کی نوجوان افرادی قوت پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں ،حکومت کی اولین ترجیحات میں فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر گورننس کے نظام میں تبدیل کرنا شامل ہے،وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری اور انکی ٹیم کی انتھک محنت تعریف کے قابل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی معاونت انتہائی ضروری ہے،وزارت بجلی کی اصلاحات، نقصانات میں کمی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت باقی وزارتوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے،شعبے کے ماہرین اور کنسلٹنٹس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات سے نئی سوچ اور گورننس کے طریقہ کار کو رائج کرنے میں معاون ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بہترین افرادی قوت کی بھرتیوں، وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات سے گورننس کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے،کمیٹی وزارت بجلی کی اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے باقی وزارتوں و اداروں کی تنظیمِ نو کے حوالے سے قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دیگی۔مزید اہم خبریں
-
قانونی طور پر علی امین گنڈاپور کا استعفٰی نافذ العمل ہو گیا
-
پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا شیڈول طے، آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا
-
وفاقی حکومت فاٹا کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے
-
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
-
پنجاب پولیس صوبہ بھر سے 21 ہزار 805 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کرچکی، ترجمان
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ممبر قومی اسمبلی محترمہ ہما چغتائی کو ٹاپ 50 ویمن گلوبل ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد کی ملاقات، سالانہ تبلیغی اجتماع کے انعقاد کے سلسلے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
-
اگر کوئی ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال کریہاں حکومت بنانا چاہتا ہے تو وہ حکومت نہیں بنا سکےگا
-
چینی کی قیمت میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل وفد کی ملاقات، پنجاب میں خصوصی سٹیٹ انڈسٹریل قائم کرنے کا اعلان
-
پاکستانی آئین صحت کو ایک بنیادی انسانی حق تسلیم نہیں کرتا
-
vivoY21d، پُراعتماد، توانائی سے بھرپور، آپ کے ہر دن کا ساتھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.