سید یوسف رضا گیلانی کی بلوچستان میں 9 مسافروں کے قتل کی شدید مذمت

پاکستان کے عوام، افواج اور ادارے دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں، چیئرمین سینٹ کا بیان

جمعہ 11 جولائی 2025 17:59

سید یوسف رضا گیلانی کی بلوچستان میں 9 مسافروں کے قتل کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں 9 نہتے مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مسافروں کا اغواء اور قتل انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دشمن پاکستان کے امن کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں،ریاست ہر بے گناہ شہری کے خون کا حساب لے گی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے،ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے عوام، افواج اور ادارے دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔