مملکت برائے داخلہ کی جانب سے وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے جدید آلات سے وزیر داخلہ کی گاڑی کی انسپکشن کی

جمعہ 11 جولائی 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)مملکت برائے داخلہ کی جانب سے وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ،اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے جدید آلات سے وزیر داخلہ کی گاڑی کی انسپکشن کی۔ طلال چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر اصلاحات جاری ہیں، اسلام آباد میں بین الاقوامی میعار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ماحول پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کچھ سالوں سے اسلام آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھ رہا تھا، ائیر کوالٹی انڈیکس 200 تک پہنچنا شروع ہو گیا تھا، اسلام آباد وہیکل انسپکشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہاکہ ٹیکسٹنگ کے لیے ہم نے بین الاقوامی معیار کے آلات منگوائے ہیں، طلال چوہدری حکومت پنجاب نے اپنی ٹرینڈ ٹیم بھیجی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے اپنے گھر سے ٹیسٹنگ کا آغاز کیا، سب سے پہلے ہم سرکاری گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا آغاز کریں گے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ اولڈ پریڈ گراؤنڈ کے پاس ٹیسٹنگ کا سسٹم بنایا جائے گا، پاس ہونے والی گاڑیوں پر بار کوڈ آویزاں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی علاؤہ کوئی بھٹہ کام نہیں کر رہا ہے، جو بھٹے آلودگی کا باعث تھے وہ بند کر دیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ ماحول کو سب سے زیادہ نقصان گاڑیوں کے دھوئیں سے تھا، اسلام آباد میں اب دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی داخل نہیں ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کر تے ہیں انھوں نے اپنی ٹیم بھیجی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان ہندوستان کی پراکسی آپریٹ کر رہی ہے، فتنہ ہندستان کیلوگ اب سافٹ ٹارگٹ پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نفرت پھیلانے کے لیے کہا جاتا ہے کہ پنجابی کومارا ہے یہ انسان کو مارا۔