Live Updates

کراچی کوچارٹر سٹی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکھٹا ہونا پڑے گا: پاسبان

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہکراچی کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنانے اورچارٹر سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ، وفاقی و صوبائی حکومتوں، بلدیاتی اداروں، نجی شعبہ، ماہرین شہری ترقی اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا ہوگا۔

اکیلی کوئی ایک اتھارٹی یا حکومت شہر کے گوناگوں مسائل کو حل نہیں کر سکتی۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر افراتفری کا شکار ہے اس سے غفلت کسی بڑے سانحے سے دوچار کرسکتی ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی ٓبادی کے ساتھ کراچی کے مسائل پیچیدہ تر ہوتے جا رہے ہیں۔ تمام اسٹیک ہہولڈرز کو شامل کئے بغیر کراچی کو رہنے کے قابل شہر بنانا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کو خود مختار چاٹر سٹی یا پھر صوبہ کا درجہ دیا جائے۔

کراچی سرکلر ریلوے اور کے فور واٹر پراجیکٹ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ کراچی کا بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ فی کس ڈیڑھ ہزار روپے کا بجٹ کراچی والوں کے ساتھ مذاق ہے۔ امن تباہ کر کے کراچی کے پھیلاؤ اور ترقی کو روکا جارہا ہے۔ سندھی وڈیرے اربنائزیشن سے خوفزدہ ہیں۔ اہل کراچی کو خود اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

ملک بھر سے شہریوں کی کراچی آمد سندھی وڈیروں کو گوارا نہیں ہے۔ انہیں سیاسی عدم توازن کا خوف لاحق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ با اختیار ہونے کے باوجود کراچی میں امن قائم نہیں کیا جارہا۔ وڈیرے اپنی وڈیرا شاہی گوٹھوں تک محدود رکھیں۔ اربن میگا سٹیز میں وڈیرا شاہی نہیں چلے گی۔ نااہل انتظامیہ تین کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کا انتظام نہیں سنبھال سکتی ۔

تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کراچی مینجمنٹ گروپ کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے مگر یہاں کا انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ سسٹم، صفائی، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں۔ اگر بروقت اور مربوط اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کی حالت مزید ابتر ہو جائے گی۔ طارق چاندی والا نے زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایک شہری چارٹر پر متفق ہوں اور ایک ویژن کے تحت طویل المدتی منصوبہ بندی کریں۔ ٹریفک، کچرے، غیر قانونی تعمیرات اور پانی و سیوریج کے بحران جیسے مسائل صرف اسی صورت میں حل ہوں گے جب سب مل کر کام کریں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات