فیلڈ مارشل کی زیر صدارت کانفرنس کا عزم لائق تحسین ہے ، اسلم فاروقی

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہفیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے دینے کا عزم انتہائی لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے گلبرگ ٹان کی محمدی مسجد روشن باغ سوسائٹی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مزدور رہنما یعقوب احمد شیخ، عدنان فاروقی و دیگر نمازیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں قوم شہدا کی عظیم قربانیاں کبھی نہیں بھولے گی اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو باہر کے دشمن سے زیادہ ملک کے اندر کے دشمنوں سے زیادہ خطرہ ہے جن کی وجہ سے آج ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور قوم کا بچہ بچہ بیرونی قرضوں کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے تاہم وہ وقت دور نہیں جب عوام اپنے اتحاد سے ملک کے باہر اور اندر کے دونوں دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادے گی۔