سردار عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کانعرہ دیا ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت دی ‘ اختر اقبال ڈار

جمعہ 11 جولائی 2025 22:28

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے مجاہد اول سابق صدر آزاد و جموں کشمیر سردار عبد القیوم خان کی 10ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سردار عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کانعرہ دیا اورکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت دی جس کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کرررہا ہے ،سردار عبدالقیوم خان شریف النفس،خدا ترس شخصیت،نظریاتی اور اصولی سیاست کے حامی تھے وہ ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے موقف پر ڈٹے رہے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر یوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کے موقف کی مکمل تائید کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اختر اقبال ڈار نے کہاکہ آج کے سیاستدان اور کشمیری عوام ان کی نظریاتی اصولی سیاست پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم اور کشمیر کی آزادی کیلئے بہتر اور موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاستدان مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانوں سمیت کشمیری رہنماں کو سردار عبدالقیوم کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو آج پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی اور آزادی کشمیر کی جدوجہد میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔