پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان

جمعہ 11 جولائی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 3جولائی کو بھاررتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارت میں شیڈول ہے۔