نصیرآباد ،دیہی علاقوں میں 19 سے 20 گھنٹے بجلی کی بندش نظام زندگی درہم برہم

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:48

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سینئر نائب صدر و جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی کا نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں واپڈا کی من مانی عروج پر بالاچ شاخ چھتر میرحسن منجھو شوری بابا کوٹ میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن عوام شدید گرمی میں بلبلا اٹھے نصیرآباد کے دیہی علاقوں میں 19 سے 20 گھنٹے بجلی کی بندش نظام زندگی درہم برہم شدید گرمی میں شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے لیکن کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا ہے ہیڈکوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالاچ شاخ منجھو شوری بابا کوٹ چھتر میرحسن میں 19 سے 20 گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے معملات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے ملحقہ علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے 19 سے 20 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے شدید گرمی میں عوام ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں نصیرآباد کے دیہی علاقوں میں شدید گرمی نے جہاں ایک طرف عوام کو جینا دوبھر کردیا ہے وہیں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے دن ہو یہ رات بجلی کی طویل بندش سے بچوں بزرگوں اور مریضوں کو خاص طور پر متاثر کیا ہے جمیت علماء پاکستان نورانی شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سینئر نائب صدر علامہ عبدالحکیم انقلابی نے چیف کیسکو بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ نصیرآباد ڈویڑن میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔