تاجررہنمائوں پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دی جائے، سید عبدالقیوم آغا

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدعبد القیوم آغا، سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار ، تاجر اتحاد بلوچستان کے سینئر نائب صدر منان آغا، جنرل سیکرٹری سعداللہ ترین ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی سعداللہ لہڑی نے تاجر وفد کے ہمراہ ایس پی سریاب اسامہ چیمہ، ایس پی سریاب آصف غفور ، ڈی ایس پی شالکوٹ آفتاب اطہر سے گزشتہ روز ہزار گنجی میں تاجر اتحاد کے چیئرمین سید حیدر آغا اور انکے ساتھی قیوم کاکڑ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ اور قاتلانہ حملے کے حوالے سے ملاقات کی ملاقات میں ، تاجر اتحاد بلوچستان کے رہنماؤں بہادر خان بادینی ، نجیب خان بڑیچ ، عبد الخالق ذاکر، جاوید کاکڑ ، نعمت اغا، عبد الصمد اغا، آمین اغا، سلطان خلجی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گزشتہ روزہزار گنجی میں جو ڈاکوؤں کی طرف سے ایک نا خوشگوار واقع پیش ہوا اس واقعے میں تاجر رہنما سید حیدر آغا اور انکی ساتھی زخمی ہوئے پولیس نے واقعے کے حوالے سے کئے گئے پیشرفت کو تاجروں کو آگاہ کیا سریاب پولیس ، شالکوٹ پولیس بہت جلد واقع میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کریں گے ہزار گنجی میں تاجروں کی حفاظت کیلئے پولیس نفری اور 15 اور پولیس ایگل سکواڈ میں مزید اضافہ کریں ، پولیس سی ٹی وی فوٹیج اور تاجروں کی تعاون سے بہت جلد ڈاکوؤں تک پہنچ کر انکو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، امن و امان بحال کرنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے اس زمہ داری میں تاجروں اور عوام کی تعاون بہت ضروری ہے پولیس تاجروں کی مال و جان کی حفاظت اپنی زمہ داری سمجھتی ہے ، امن و امان کی خرابی چوری ڈکیتی ،قتل و غارت ، دہشت گردی سمیت کسی قسم کی دہشت گردی اور خوف کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ، امن و امان بحال کرنے کیلئے شالکوٹ تھانے کو مزید پولیس نفری دینگے 15 ایگل سکواڈ اور مزید ناکے لگائیں گے ، تاجروں نے ایس پی سریاب اسامہ ڈی ایس پی آصف غفور اور ڈی ایس پی شالکوٹ آفتاب اطہر سے ملاقات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پولیس فوری طور پر ڈاکوؤں کو گرفتار کریں پولیس اور انتظامیہ سے تاجر برادری تعاون جاری رکھیں گے ، پولیس کی زمہ داری بنتی ہے کو وہ تاجروں کو تحفظ فراہم کریں ۔