سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام "بلڈ سیفٹی اور والنٹیری بلڈ ڈونیشن" پر سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) سندس فاونڈیشن اورانسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب کے اشتراک سے "بلڈ سیفٹی اور والنٹیری بلڈ ڈونیشن" کے عنوان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیمینار کا انعقاد میں کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے بلڈ ٹرانسفیوژن، پیڈیاٹرک آنکولوجی، پبلک ہیلتھ اور والینٹری بلڈ ڈونیشن کے شعبوں سے وابستہ ممتاز ماہرین اور شخصیات نے شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد محفوظ خون کی فراہمی، رضاکارانہ خون کے عطیات کی اہمیت اور جدید تکنیکی طریقوں سے عوام کو آگاہ کرنا تھا تاکہ ملک بھر میں خون کی محفوظ منتقلی کا نظام مزید موثر بنایا جا سکے۔ مہمان خصوصی سیکرٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر درِ ناز جمال نے اپنے خطاب میں بین الصوبائی سطح پر ٹرانسفیوژن پالیسیوں کی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شبنم بشیر نے پنجاب میں بلڈ سیفٹی ریفارمز اور لیوکودیپلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بانی و صدر سندس فاونڈیشن محمد یسین خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ خون کا عطیہ صرف ایک طبی ضرورت نہیں بلکہ قومی فریضہ ہے۔ سندس فاونڈیشن ملک بھر میں رضاکارانہ خون عطیہ مہمات کو فروغ دے رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر مریض کو بروقت، محفوظ اور سکرین شدہ خون میسر آئے۔

ہیڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر عباس بخاری ،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن ڈاکٹر عظمی عطا، ڈاکٹر عثمان واحد، ڈاکٹر فروہ سجیل اور ڈاکٹر رابعہ نے اپنے خطاب میں تھیلیسیمیا اور خون کی دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے محفوظ خون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا میں شیلڈز اور یادگاری اسناد تقسیم کی گئیں۔