ٰ احتجاج ہر جماعت کا آئینی حق ہے مگر اس کی کچھ حدود اور اخلاقی دائرہ ہونا چاہیے،قمر زمان کائرہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ احتجاج ہر جماعت کا آئینی حق ہے مگر اس کی کچھ حدود اور اخلاقی دائرہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کو بیٹھ کر بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ احتجاج اور انتشار کی سیاست صرف تباہی لاتی ہے ملک کیلئے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو مذاکرات سے حل نہ ہو اس کیلئے پی ٹی آئی کو لچک دکھانا ہوگی اور احتجاج اور دھرنے کی سیاست سے پہلے ہی ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔