گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

روبینہ قریشی کو ان کی گلوکاری و اداکاری کی خدمات کے عوض صدارتی ایوارڈ کے علاوہ دیگر متعدد ایوارڈز بھی ملے

اتوار 13 جولائی 2025 10:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)کوئل سندھ اور بلبل مہران کہلائی جانے والی گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔روبینہ قریشی 19 اکتوبر 1940 کو پاکستان کے شہر حیدرآباد میں پیداہوئی، انہوں نے 1960 میں اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا، روبینہ اشرف نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے مگر انہیں ان کی گلوکاری کی وجہ سے شہرت ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلی بار شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست کی لوک شاعری کو منفرد انداز میں گا کر لوگوں کے دل جیتے، انہیں ان کی منفرد اور سریلی آواز کی وجہ سے کوئل سندھ اور بلبل مہران کا لقب دیا گیا۔روبینہ قریشی کو ان کی گلوکاری و اداکاری کی خدمات کے عوض صدارتی ایوارڈ کے علاوہ دیگر متعدد ایوارڈز بھی ملے۔بلبل مہران کہلائی جانے والی گلوکارہ روبینہ قریشی طویل علالت کے بعد 13 جولائی کو 81 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔