چوہدری محمد رفیق نیئر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی،محمد مشتاق گورسی

اتوار 13 جولائی 2025 14:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ کے سرپرست اعلیٰ محمد مشتاق گورسی نے امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نیئر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی آصف علی زرداری نے ملک کے سب سے کٹھن میں قوم کو جوڑ کر پاکستان کھپے کا نعرہ دیا اور قوم و وحدت کا علم بلند رکھا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ کے سرپرست اعلیٰ محمد مشتاق گورسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو ززرداری کی جدید ، متحرک اور وژنری قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کو نئی سیاسی بلندیوں کی طرف لے جار ہی ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں آئندہ پیپلز پارٹی اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی۔