بلوچستان میں اتحادی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے جامع اور دیرپا اقدامات اٹھا رہی ہے ،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

اتوار 13 جولائی 2025 19:25

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)مسلم لیگ (ن )کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی خودکفالت کی منازل طے کر رہا ہے بلوچستان میں اتحادی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے جامع اور دیرپا اقدامات اٹھا رہی ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ جدید ترقی یافتہ صوبہ بنے گا، اپنے حلقہ انتخاب لورالائی میں تعلیم صحت زراعت مواصلات سمیت روڈ انفراسٹیکچر پر زیادہ فوکس کیاگیا ہے ہماری سیاست کی اولین ترجیح عوامی خدمت اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کے عوام اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست دراصل عوامی خدمت ہے ہم بلا امتیاز رنگ ونسل عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اسی وجہ سے ہم ہر مرتبہ عوامی حمایت و تائید سے سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کرتے آ رہیں ہیں لورالائی کم میختر کے حلقہ انتخاب میں صحت کے مراکز کی بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن سے جہاں صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ہو سکے گی وہاں نوجوانوں کو باعزت روزگار کے وسیع مواقع میسر ہو سکیں گے ہم نعرے اور سیاسی وعدوں کے بجائے اپنے ترقیاتی منصوبوں سے ہی حلقے کے عوام کی دل جیت چکے ہیں اور ان شاء اللہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں عوامی کی فلاح وبہبود کی ترقی کیلئے صرف کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں وہ نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ میں عملی طور پر ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتا ہوں ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ایک سوال کے جواب نیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان صوبے میں میرٹ اور برابری کی بنیاد ر ترقیاتی منصوبے دے رہے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو سینکڑوں کی تعداد میں مختلف محکموں میں تعینات کیاہے جس سے وہ اورانکے خاندان با عزت روزگار سے خوشحال زندگی گزار ینگے۔