وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

اتوار 13 جولائی 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے امورکشمیروگلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے اتوار کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔