نوشہرہ ورکاں سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ ورکاں کی مرمت تزئین آرائش کے لیے کام پر جلد اغاز ہو گا،مدثر قیوم ناہرا

پیر 14 جولائی 2025 11:55

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) وزیر اعلی پنجاب یوتھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ کی مرمت کا باقاعدہ افتتاح لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ ورکاں میں نوجوانوں کے لیے انڈور سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کیا اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر تنویر عباس ،سب انجینئر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ رانا ظہیر، انتظامیہ سپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کمپلیکس کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو فوقیت دی ہے سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ ورکاں کی مرمت کا منصوبہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کا عوام کو تحفہ ہے مزید کہا کہ 75 ملین کے اس بجٹ میں 15 KVA کا سولر سسٹم ،فلور ڈریننج سسٹم ،جدید طرز کی LED لائیٹس مرد و خواتین کے لیے جدید طرز کی فٹنس جم، بیڈ منٹن ہال،والی بال ، ٹیبل ٹینس،کراٹے پیڈ،سنوکر ٹیبل،تماشائیوں کے لیے سٹنگ ایریا ، کرکٹ پریکٹس نیٹ، لان ٹینس اور اس کے علاوہ کمپلیکس کی مکمل ری ویمپنگ اسی میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے نوجوان طبقہ کو کمپلیکس میں کر وقت کھیلوں کے لیے انتظامیہ اپنی خدمات مہیا کرے گی اور حاجی مدثر قیوم ناہرا کا کہنا ہے کہ کام پر جلد اغاز ہو گا ۔\378