
فرانسیسی صدر نے پاک بھارت فضائی جنگ کو حالیہ دہائیوں کی شدید لڑائی قراردیدیا
گزشتہ چند ماہ میں عالمی سطح پر مختلف جنگوں اور تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا گیا جن میں ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپیں اور یوکرین جنگ شامل ہیں، ایمانوئل میکرون کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
پیر 14 جولائی 2025
12:15

(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپوں کا تذکرہ کیا اور اسے حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائی قرار دیا۔میکرون نے دفاعی اخراجات کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کیلئے اضافی 3.5 ارب یورو اور 2027 میں مزید 3 ارب یورو مختص کئے جائیں گے۔
یعنی آئندہ 2 سال کے دوران عسکری اخراجات میں 6.5 ارب یورو اضافہ کیا جائے گا۔ایمانوئل میکرون نے یہ اعلان پیچیدہ جغرافیائی سیاسی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔صدر میکرون نے 2030 کے طے شدہ منصوبے سے تین سال قبل، 2027 تک دفاعی اخراجات دگنا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ 2017 میں فرانس کے فوجی بجٹ کا حجم 32 ارب یورو تھا جسے 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو دو ہزار ستائیس تک بڑھا کر چونسٹھ ارب یورو کر دیا جائے گا۔فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں آزاد رہنے کیلئے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکرون روس اور یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے جوہری پھیلاؤ، سائبر اٹیک اور دہشتگرد حملوں کے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یورپ کے تحفظ کیلئے عالمی برادری سے روسی حملوں کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کا مطالبہ کیا۔عالمی منظرنامے کو بیان کرتے ہوئے دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ دنیا میں آزاد رہنے کیلئے آپ کا طاقت ور ہونا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
دریائے سندھ، ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال برقرار، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.