لکی مروت، قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی کے قریب دھماکہ،ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

تجوڑی روڈ پر مروت بیٹنی کے واقعے میں انعام اللہ کی گاڑی اور ایک موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی وہ خود محفوظ رہے، شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء ملک محمد رحمان جاں بحق، ڈرائیور زخمی،دونوں واقعات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مقامی افراد کی مدد سے علاقے میں سرچ آپریشن

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 14 جولائی 2025 13:15

لکی مروت، قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی کے قریب دھماکہ،ایک شخص جاں ..
لکی مروت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی 2025)خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے  میں ایک شخص جاں بحق 3زخمی ہوگئے، تجوڑی روڈ پر مروت بیٹنی کے چیئرمین انعام اللہ کی گاڑی اور ایک موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی جبکہ وہ خود محفوظ رہے،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

چیئرمین انعام اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے بعد حملہ آواروں سے مقابلہ ہوا۔ جس میں ان کے ساتھیوں نے 3 حملہ آوروں کو مار گرایا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ انعام اللہ حملے میں محفوظ رہے تاہم اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس ٹیم جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہو چکی ہے اور تفصیلی رپورٹ بعد میں فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء ملک محمد رحمان جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملک رحمان بنوں سے میرانشاہ جارہے تھے کہ پیر کلی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔واقعے میں ممتاز قبائلی رہنماء ملک محمد رحمان جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثناء شہر قائد میں کار سواروں نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر مار دیاتھا۔پولیس حکام کے مطابق فرار کار سوار شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔بتایا گیا تھا کہ پہلا حادثہ بلدیہ سعید آباد تھانہ موچکو کی حدود میں پیش آیا، کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص شناخت 40 سالہ غفور کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا۔ ٹکر سے عمران نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔