فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے‘ پنجاب اسمبلی میں قرارداد

پیر 14 جولائی 2025 15:13

فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے‘ پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)بلوچستان میں پنجاب کے 9 شہریوں کی قتل کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہبلوچستان میں 9بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب کے 9افراد کو قتل کیابلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت ہے،اس حوالے سے پنجاب کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،فتنہ الہندوستان بھارتی پراکسیز کے طور پر بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے،نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔