ہم نے غزہ معاہدہ قبول کیا مگرحماس نے مسترد کردیا، نیتن یاھو

پیر 14 جولائی 2025 22:04

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی مجوزہ ڈیل کو قبول کر لیا تھا، لیکن حماس نے اسے مسترد کر دیا۔اسرائیل نے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف اور دیگر ثالثوں کی ترامیم کے ساتھ معاہدے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

نیتن یاھو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حماس کسی بھی معاہدے کو ماننے سے انکاری ہے اور اپنی عسکری طاقت میں اضافے پر اصرار کر رہی ہے، جو کہ ہمارے لیے بالکل ناقابل قبول ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم قیدیوں کی رہائی کے لیے پرعزم ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے اور اس کے خطرات کا سدباب کرنے کے لیے بھی ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے۔