نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے

پیر 14 جولائی 2025 20:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کو بیجنگ پہنچ گئے۔ چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ ایشیائی امور کی سفیر یو ہانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل الرحمن ہاشمی کے علاوہ چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران نے ان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے سرکاری دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دیگر ایس سی او وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر سے ملاقات کریں گے اور ایس سی او رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔\932