Live Updates

۹ پرانی سبزی منڈی میں تجارتی بنیادوں پر دکانوں اور پلازے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی جائے، قاری مہر اللہ

پیر 14 جولائی 2025 22:00

I کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوئینر ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی حاجی عبیداللہ حقانی آغا ابراہیم شاہ مولانا محمدابراہیم مولانا رحمت اللہ حقانی حاجی نادر خان اچکزئی حاجی محمد نور اخونذادہ مولوی صالح محمد مولانا محمد صادق نے کہا کہ وزیراعلی، کمشنر کوئٹہ عوام کو روزگار کی مواقع میسر کرنے کے لیے پرانے سبزی منڈی میں تجارتی بنیادوں پر دکانوں اور پلازے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیا جائے دو دہائی سے شہر کی وسط میں ایکڑوں زمین ویران پڑی ہوئی ہے اس میں دکانوں اور پلازوں کی تعمیر اور الاٹمنٹ سے عوام کے لیے روزگار کی مواقع میسر ہو گی۔

دکانوں اور پلازوں کی تعمیر سے شہر کی وسط جدید دور کے تجارتی اور ترقیاتی عمل میں داخل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان عوام کو درپیش بیروزگاری مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں وزیراعلی اس صوبے کا رہنے والے ہیں کہ بلوچستان میں بیروزگاری سے کس حال تک پہنچ چکے ہیں عوام کی زندگی کا دار مدار بارڈرز، ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر تھا بارڈر ور ایرانی پیٹرول کی بندش سے بیروزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ دن بدن ہوتا جارہا ہے کیونکہ یہاں نہ اور کوئی روزگار کی مواقع ہے نہ ہی زراعت ہے اور نہ ہی کوئی صنعتی شعبہ موجود ہے ایرانی پیٹرول اور بارڈرز سے ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے اسی سے جلتے ہیں لیکن اب چولہے بجھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے بارڈرز کی بندش سے اب منی پیٹرول پمپ اور ایرانی تیل کی سپلائی کی بندش سے ہزاروں خاندان نان شبینہ کی محتاج بن جائینگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی منی پیٹرول پمپ اور ایرانی تیل کی سپلائی اور ایرانی تیل کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت نوجوانوں کو روزگار کی مزید مواقع فراہم کرے انہوں نے کہا کہ نوجوان روزگار کے لیے غیرقانونی طور دوسرے ممالک جانے سے سمندروں کی نذر ہوتے رہیں گے عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی کی چنگل سے نکالنے کی عملی قدم اٹھائی
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات